کورونا کے وار تیز: پاکستان میں ایکٹووکیسز 62 ہزار، اموات 23 ہزار سے متجاوز

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر تشویش ناک صورت حال اختیار کرتی جا رہی ہے، ایک دن میں مزید 86 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ ساڑھے 4 ہزار سے زائد نئے کیسز کے بعد کورونا متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 25 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ وباء سے متعلق اعداد و شمار میں اموات اور متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے دیکھنے میں آیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 58 ہزار 203 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 4 ہزار 537 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اس طرح ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 24 ہزار 861 تک پہنچ گئی ہے۔

سندھ میں سب سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں جہاں اب تک 3 لاکھ 77 ہزار 231 افراد وباء سے متاثر ہو چکے ہیں، پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 55 ہزار 483 ہے،  خیبرپخونخوا میں 1 لاکھ 43 ہزار 213 ، اسلام آباد میں 86 ہزار 945 اور بلوچستان میں 30 ہزار 162  کورونا مریض سامنے آ چکے ہیں، آزاد جموں کشمیر میں 23 ہزار 819،  گلگت بلتستان میں 8 ہزار 8 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اس وقت ملک بھر میں ایکٹو کیسز 62 ہزار 723 تک پہنچ گئے ہیں، سندھ میں 39 ہزار975 افراد کورونا کے ساتھ جنگ لڑ رہے ہیں، پنجاب میں 12 ہزار386، خیبرپختونخوامیں 2 ہزار923 کورونا مریض زیرعلاج ہیں۔ اسلام آباد میں ایکٹو کیسز 3 ہزار 31 ہیں، گلگت بلتستان میں 808، بلوچستان میں ایک ہزار 142 اور آزاد جموں و کشمیر میں 2 ہزار 458 فعال کیسز ہیں۔

ملک بھر میں کورونا وائرس اب تک 23 ہزار 295 زندگیاں نگل چکا ہے، سب سے زیادہ اموات بھی سندھ میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 947 افراد اس وبا کے باعث موت کی آغوش میں چلے گئے، پنجاب میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 11 ہزار 19، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 444 ہے، اسلام آباد میں وبا کے باعث 799، بلوچستان میں 327، آزاد کشمیر میں 622 اور گلگت بلتستان میں 137 اموات ریکارڈ ہو چکی ہیں۔

Comments are closed.