نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا، جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے میں ملوث 25 نادرا ملازمین کو گرفتار کرلئے گئے۔
انٹیلی جنس اداروں کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ مختلف شہروں میں غیرملکیوں کو پاکستانی قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کا دھندہ جاری ہے، جس کے بعد بھاری رشوت وصول کی جا رہی ہے، حساس اداروں کی معلومات پر کرپٹ مافیا کے خلاف آپریشن کا آغاز کرتے ہوئے ابتدائی طور پر کراچی ،راولپنڈی اور سرگودھا سے نادرا کے 25 ملازمین کو گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف محکمانہ کارروائی کے بعد فوجداری مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جب کہ دیگر شہروں میں بھی غیرقانونی طور پر قومی شناختی کارڈ جاری کرنے والے ملازمین ان کے سہولت کاروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، سرگودھا، راولپنڈی، کراچی میں ملوث افراد نے غیر ملکیوں کے کارڈز پراسیس کئے۔
Comments are closed.