عالمی ادارہ صحت کے کوویکس پروگرام کے ذریعے پاکستان کو امریکی کمپنی کی تیار کردہ موڈرنا ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے ذریعے کا کہنا ہے کہ کوویکس پروگرام سے پاکستان کو موڈرنا ویکسین مفت ملے گی، پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔ جس میں سے پہلی کھیپ ایک سے دو ہفتے میں پاکستان پہنچے گی، موڈرنا پاکستان کو ملنے والی دوسری امریکی کورونا ویکسین ہوگی اس سے قبل کوویکس پاکستان کو فائزر ویکسین فراہم کرچکا ہے۔
ذرائع کے مطابق ای پی آئی نے موڈرنا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کا پلان تیار کرلیا، موڈرنا ویکسین پہنچنے کے فوراً بعد صوبوں کو فراہم کی جائے گی۔ موڈرنا ویکسین دائمی امراض،کمزور قوت مدافعت افراد کو لگائی جائے گی، موڈرنا ویکسین بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو بھی لگائی جائے گی۔ موڈرنا ویکسین امریکہ، یورپ سمیت متعدد ممالک میں تسلیم شدہ ہے۔
واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے غریب اور ترقی پذیر ممالک میں کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے شروع کیے گئے کوویکس پروگرام کے تحت پاکستان کو آسٹرازنیکا، فائزر ویکسین فراہم کی جاچکی ہیں، اس سے قبل پاکستان کو فائزر کی ایک لاکھ 620 ڈوز فراہم کی گئی تھیں۔
Comments are closed.