کورونا کیسز میں بدستوراضافہ، ایک دن میں 3 ہزار974 کیسز، 66 اموات ریکارڈ

کورونا کیسز روز بروز بڑھنے لگے، قاتل وباء ایک دن میں مزید 66 جانیں نگل گئی جب کہ 3 ہزار 974 افراد میں وائرس کی تشخیص کے بعد ملک بھر میں ایکٹو کیسز 88 ہزار سے تجاوز کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 57 ہزار سے زائد افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3 ہزار 974 میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ کورونا کیسز کی مجموعی  تعداد11 لاکھ 9 ہزار 274 تک پہنچ گئی۔ایکٹو کیسز 88 ہزار 209 ہوگئے ہیں۔

ملک بھر میں ایکٹو کیسز 88 ہزار سے تجاوز کر گئے، سندھ میں 47 ہزار88  ایکٹو کیسز ہیں، پنجاب میں 22 ہزار67 کورونا مریض ہیں، خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 6، اسلام آباد میں 5 ہزار 539 ، گلگت بلتستان میں 911، بلوچستان میں 720 اور آزاد جموں و کشمیر میں 4 ہزار 878 ایکٹو کیسز ہیں۔

این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 66 اموات سامنے آئی ہیں۔ اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 639 ہوچکی ہے۔9 لاکھ 96 ہزار 426 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 6.91 فیصد ریکارڈ کی گئی۔۔ایک دن میں 57 ہزار 460  افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

Comments are closed.