پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 79 افراد جاں بحق جب کہ 4 ہزار 213 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ایکٹو کیسز 87 ہزار سے تجاوز کر گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 45 ہزار 954 سے زائد افراد کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے چار ہزار213 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ اس دوران خطرناک وباء مزید 79 زندگیاں نگل گئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے اب تک سامنے آنے والے کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 34 ہزار 146 تک پہنچ گئی ہے، جن میں پنجاب کے 3 لاکھ 6 ہزار 92، سندھ میں 2 لاکھ 85 ہزار 626 اور خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 20 ہزار 64 شامل ہیں۔ بلوچستان میں 22 ہزار 620، اسلام آباد میں 76 ہزار 209، آزادکشمیرمیں 17 ہزار 371 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 327 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا سے اب تک ہونے والی مجموعی اموات کی تعداد 18 ہزار 149 تک پہنچ گئی ہے۔ 7لاکھ 28 ہزار 44 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اب بھی 87 ہزار 953 افراد اس مرض میں مبتلاہیں۔سندھ میں 15 ہزار683،پنجاب میں 44 ہزار 670، خیبرپختونخوا میں 11 ہزار 769، اسلام آباد میں 12 ہزار 37،گلگت بلتستان میں 118، بلوچستان میں 1ہزار 457 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے 2 ہزار 219 فعال کیسز ہیں۔
Comments are closed.