کورونا کی تباہ کاریاں۔۔ ایک دن میں 126 اموات،3 ہزار265 نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، قاتل وائرس مزید 126 زندگیاں نگل گیا، جب کہ ایک روز میں 3 ہزار265  نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے،گزشتہ ایک روز میں ملک بھر میں 39 ہزار 101 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے3 ہزار 265 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ملک میں مجموعی متاثرین کی تعداد 8 لاکھ70 ہزار703 تک پہنچ گئی ہے۔

اگر صوبوں میں کورونا کی صورتحال کی بات کی جائے تو پنجاب میں 3 لاکھ 23 ہزار 314، سندھ میں 2 لاکھ 95 ہزار483، خیبرپختونخوا 1 لاکھ 25 ہزار 914، اسلام آباد 78ہزار725 اور بلوچستان میں 23 ہزار 728 متاثر ہو چکے ہیں، ملک میں ایکٹیو کیس 75ہزار052ہو گئے ہیں۔

این سی او سی کے مطابقپنجاب میں 9ہزار267 ، سندھ 4ہزار778، خیبرپختونخوا3ہزار697 ، اسلام آباد 722 ، آزادکشمیر 510، بلوچستان 255 اور گلگت بلتستان میں 107 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں، گزشتہ ایک روزمیں 4ہزار623 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران قاتل وائرس نے 126 زندگیوں کے چراغ گل کر دیے، جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات 19 ہزار336 ہوگئی ہیں، ایکٹیو کیسز کی تعداد 75ہزار 52 تک پہنچ گئی، مثبت کیسزکی شرح 8.35 فیصد ہوگئی

Comments are closed.