تعلیمی اداروں، ٹرانسپورٹ بندش سمیت کورونا پابندیوں میں ایک ہفتے کی توسیع

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک کے 24 حساس اضلاع میں عائد پابندیوں میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کردی، تعلیمی ادارے اور انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا پابندیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے انتہائی حساس 24 اضلاع میں تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتہ رہیں گے۔

کورونا پابندیوں میں توسیع کا یہ فیصلہ کورونا صورتحال کے سبب ہیلتھ سسٹم پر پڑنے والے دباؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ان اضلاع میں اِن ڈور اور آؤٹ ڈائننگ اجتماعات پر 15 ستمبر تک پابندی ہوگی،اس کے ساتھ ساتھ انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند اور کھیل اور تفریحی سرگرمیوں پر پابندی رہے گی

واضح رہے کہ تین ستمبر کوہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں یہ پابندیاں 12 ستمبر تک کے لیے نافذ کی گئی تھی ،پابندیوں کے حوالے سے این سی او سی کا جائزہ اجلاس 15 ستمبر کودوبارہ ہو گا این سی او سی کا کہنا ہے کہ وفاق کی تمام اکائیاں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

قبل ازیں وزارت تعلیم نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر این سی او سی کو تعلیمی اداروں سے متعلق تین تجاویز ارسال کی تھیں۔ جن میں کہا گیا تھا کہ تعلیمی اداروں کو پہلے کی طرح طلباء کی نصف تعداد کے ساتھ کھولا جائے۔ دوسری تجویز یہ تھی کہ تعلیمی ادارے تین دن مکمل بند اور تین دن کھولے جائیں جبکہ تیسری تجویز کیا گیا کہ تمام تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتہ کے لیے بند کر دیئے جائیں۔

Comments are closed.