پاکستان میں کورونا وباء کے باعث اموات اور نئے کیسز کا سلسلہ جاری ہے، قاتل وائرس نے مزید 83 زندگیاں نگل گیا، جب کہ 1500 سے زائد نئے کیسز کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار 751 تک پہنچ گئی۔
ملک میں کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے قائم قومی ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روز 30 ہزار 248 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ہزار 531 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 74 ہزار 751 تک پہنچ گئی ہے۔
پنجاب میں اس وباء سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 589 ہے، سندھ میں 2 لاکھ 97 ہزار 78 خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 26 ہزار 614[ بلوچستان میں 23 ہزار 814 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ہیں، اسلام آباد میں 79 ہزار 27، آزادکشمیرمیں 18 ہزار 212 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 417 افراد اس وباء سے متاثر ہوچکے ہیں۔
این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ایک دن میں مزید 83 افراد جان کی بازی ہار گئے، ملک بھر میں کورونا سے اب تک 19 ہزار 467 اموات ہوچکی ہیں۔ 588 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں، 4 ہزار 805 مریض ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 5.06 فیصد رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 71 ہزار 804 ہے، سندھ میں 19 ہزار 82، پنجاب میں 31 ہزار 743، خیبرپختونخوا میں 8 ہزار628، اسلام آباد میں 9 ہزار 153 ، گلگت بلتستان میں 94، بلوچستان میں ایک ہزار 209 اورآزاد کشمیر میں کورونا کے ایک ہزار 895 فعال کیسز ہیں۔
Comments are closed.