سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وبا کی چوتھی لہر کے تناظر میں بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے نئی ایس او پی جاری کردی ہیں۔9 اگست سے نافذ العمل ہونے والی نئی ایس او پیز میں بچوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بیرون ممالک سے وطن آنے کے لیے 6 اور 12 سال کے بچوں کا کورونا پی سی آر ٹیسٹ منفی ہونا لازمی ہے جب کہ ایئرپورٹ آمد پر ریپڈ کورونا ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا۔ٹیسٹ مثبت آنے پر 12 سے کم عمر بچوں کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کیا جائے گا جب کہ 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو مخصوص کورنٹائن سینٹرز منتقل کیا جائے گا جب کہ بچوں کے اُن کے گھر میں قرنطینہ کی سرکاری سطح پر نگرانی بھی کی جائے گی۔
مراسلے میں متعلقہ حکام کو بین الااقوامی مسافروں کے لیے نئی جاری ہونے والی ایس او پی پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ عالمی سطح پر 12 سے 17 سال تک کی عمر کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا۔ متحدہ عرب امارات نے بچوں کو سائنو فارم کی ویکسین کے ٹیکے لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
Comments are closed.