برطانیہ میں کوروناکے وار جاری، بسوں کو ایمبولنس میں تبدیل کردیا گیا

لندن۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق لندن کی دو مسافر بسوں کی سیٹیں اتار کر ان میں آکسیجن سلنڈرز سمیت دیگر درکار ضروری طبی آلات نصب کردئیے گئے ہیں۔خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایک بس میں دو کورونا مریضوں کو اسپتال منتقل کرنے کی درکار سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔

کورونا مریضوں میں اضافے کے باعث ایمبولینس سروسز شدید دباؤ کا شکار ہیں جس کے بعد بسوں کو ایمبولنسز میں تبدیل کیا گیا ہے۔بسوں کو ایمبولینس میں تبدیل کرنے والی کمپنی نے دو ڈرائیوروں کی خدمات بھی این ایچ ایس انتظامیہ کے سپرد کی ہیں۔

دنیا میں 9 کروڑ 73 لاکھ سے زائد افراد متاثرہوچکے ہیں۔برطانیہ میں طبی ماہرین نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر سخت ترین لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کرے

Comments are closed.