انسداد کورونا آگاہی مہم کیلئے14 کروڑ روپے سے زائد فنڈز کی خصوصی منظوری

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے انسداد کورونا آگاہی مہم کے لیے 14 کروڑ 13 لاکھ روپے کے فنڈز کی خصوصی منظوری دے دی ہےوزیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں کورونا سے متعلق میڈیا مہم کے واجبات کی ادائیگی کیلئے 14 کروڑ 13 لاکھ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سوئی سدرن گیس کمپنی اور فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کے درمیاں گیس سپلائی معاہدے کی تجدید کی گئی۔ ثاقب ون اے گیس ذخیرے سے ایس ایس جی سی ایل کیلئے گیس فراہمی کی منظوری دی دی گی۔ سوئی سدرن کو 8 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جائے گی۔ گارڈن ویسٹ ایریا کراچی میں وفاقی حکومت کو لیزکی گئی زمین کی تجدید کی منظوری بھی دی گئی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہیلی کاپٹروں کی مرمت کیلئے 4 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔

پاکستان رینجرز پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے 50 لاکھ روپے گرانٹ بھی شامل ہے۔ ایف سی خیبر پختونخوا کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ منظور دی گئی جبکہ ایف سی بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی۔

Comments are closed.