پی سی بی نے فزیکل فٹنس کیمپ کے لیے 29 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 29 کھلاڑی کیمپ کے لیے آج رپورٹ کریں گے۔ فٹنس کیمپ منگل سے کاکول ایبٹ آباد میں شروع ہوگا۔ مارچ 26 سے شروع ہونے والا کیمپ 8 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔

کیمپ میں بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب ، فخرزمان،  صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ،  سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث ، سلمان علی آغا، اعظم خان، افتخار احمد،  عرفان خان نیازی، شاداب خان ،عماد وسیم ، اسامہ میر، محمد نواز، مہران ممتاز، ابرار احمد،  شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی،  حسن علی ،محمد علی، زمان خان، وسیم جونئیر،عامر جمال، حارث رؤف اور محمد عامرشامل ہیں۔

پی سی بی فٹنس  کیمپ  پاکستان آرمی کے تعاون سے منعقد کررہا ہے جس میں  ایک خاص حکمت عملی کے مطابق کھلاڑیوں کو آنے والی سیریز اور ٹورنامنٹ کے لیے تیار کیا جائے گا  جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقدہ  آئندہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شامل ہے۔

Comments are closed.