اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی 50 روز کے دوران بلند ترین شرح نوٹ کی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اسد عمر نے کہاکہ گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.37 فیصد رہی جو گزشتہ 50 دن میں سب سے زیادہ ہے۔ آخری بار کورونا مثبت کیسز کی یہ شرح 23 اگست کو تھی۔
اسد عمر کے مطابق گزشتہ 4 روز کے دوران کورونا سے یومیہ اوسطاً 11 افراد جاں بحق ہوئے، مظفرآباد میں کورونا پازیٹیو کیسز آنے کی شرح بلند ترین ہے، اس کے علاوہ کراچی ، لاہور اور اسلام آباد میں کورونا کیس بڑھ رہے ہیں۔
وفاقی وزیرنے کہا کہ مریضوں اور اموات کی تعداد سے ثابت ہوا کہ کورونا ایک با رپھر تیزی سےبڑھ رہاہے ،لہذا ایک بار پھر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔واضح رہے کہ گزشتہ 2 روز میں کورونا سے ملک میں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ پازیٹیومریضوں کی تعداد بھی 9 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
Comments are closed.