پنجاب حکومت نے فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی، فرقان احمد خان کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نہ صرف مرحوم افسر کو سول ایوارڈ سے نوازنے کی منظوری دی بلکہ ان کے اہل خانہ کے لیے ایک کروڑ روپے گرانٹ بھی مختص کرنے کا اعلان کیا۔
کینسر کے باوجود فرض کی ادائیگی
مرحوم اے سی فرقان احمد خان کینسر کے مریض تھے، اس کے باوجود وہ لگاتار چار دن سے فلڈ ریلیف ڈیوٹی پر مامور رہے۔ پتوکی کے سیلاب زدہ علاقوں میں انہوں نے متاثرین کو ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ خوراک، ادویات اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کام کیا۔ ان کی یہ قربانی عوامی خدمت کے جذبے کی ایک لازوال مثال ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا خراج تحسین
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فرقان احمد خان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ “مشکل ترین حالات میں عوام کی مدد کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ دینے والے حقیقی ہیرو ہیں۔ فرقان احمد کی فرض شناسی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔”
انتقال کی وجہ اور سوگ
یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد خان گزشتہ روز فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ ان کے انتقال نے عوام اور سرکاری حلقوں میں شدید رنج و غم کی لہر دوڑا دی ہے۔
Comments are closed.