چار روزہ دفاعی نمائش آئیڈیاز کا روایتی انداز میں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی ایکسپو سینٹر میں آغاز ہوگیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا بھر سے آئے مندوبین نمائش سے بہترین فائدہ اٹھائیں گے، نمائش میں تکنیکی معاملات سمیت اہم امور پر غور ہوگا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستانی معیشت مثبت اعشاریوں کی جانب گامزن ہے، ملک میں سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبوں کے لیے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور دنیا بھر میں قیام امن کے لیے اپنا منفرد کردار ادا کر رہا ہے، علاقئی امن اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے رابطوں کا فروغ ضروری ہے۔ پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صنعت فروغ پا رہی ہے، پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز دفاعی پیداوار میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، دفاعی ضروریات کی برآمدات سے معیشت مضبوط ہوگی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ آئیڈیاز نمائش پاکستان کی دفاعی پیداوار کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی، آئیڈیاز علاقائی گیٹ وے کے طور پر ثابت ہوگی، آئیڈیاز کا سلوگن ’’آرمز فار پیس‘‘ ہے
Comments are closed.