اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے استعفے اور نئے انتخابات کا مطالبہ

اسرائیل کے شہر تل ابیب میں ہزاروں مظاہرین نے حماس کے ہاتھوں یرغمال افراد کی فوری بازیابی، وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کے مستعفی ہونے اور ملک میں فوری نئے انتخابات کے مطالبات کے ساتھ احتجاج کیا ہے۔

مظاہرے کے شرکا نے ایسے بینرز اٹھائے ہوئے تھے اور ایسی ٹی شرٹس پہنی ہوئی تھیں جن پر یرغمال افراد کے نام تحریر تھے اور تصویریں بنی ہوئی تھیں۔

تل ابیب میں ہونے والے احتجاج میں شریک مظاہرین باقی یرغمالوں کو بازیاب کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کر رہے تھے۔

اسرائیل کی حکومت کا کہنا ہے کہ لگ بھگ 100 یرغمال افراد غزہ میں موجود ہیں ہیں جب کہ 31 یرغمالوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ مارے جا چکے ہیں جب کہ مظاہرین کی مایوسی کا بنیادی سبب یرغمالوں کی ہلاکتیں ہیں۔

کچھ مظاہرین نے فوری جنگ بندی کا بھی مطالبہ کیا۔ لیکن نیتن یاہو کی حکومت یہ کہتے ہوئے جنگ بندی کے مطالبات کو اب تک مسترد کرتی رہی ہے کہ یہ اقدام حماس کی فتح کے مترادف ہو گا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.