ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی انتہائی قابل مذمت اقدام ہے، شہباز شریف
اسلاموفوبیا کے خلاف لڑنے کیلئے عالمی یکجہتی کی فوری ضرورت جتنی آج ہے پہلے نہ تھی۔اس واقعہ سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے، شہباز شریف کا ٹویٹ
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈنمارک کے سیاستدان کی جانب سے قرآن مجید کی بے حرمتی انتہائی قابل مذمت اقدام ہے،اس سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ڈنمارک کے ایک سیاستدان کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کا تیسرا واقعہ ہے،جس کی مہذب معاشرے کی جانب سے مذمت کی جانی چاہیے۔
The highly offensive desecration of the Holy Quran by a Danish politician is the third such incident in a row that should be strongly condemned by the civilised world. The need for global unity to fight Islamophobia couldn't be more urgent than it is now. We are deeply hurt.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 29, 2023
شہباز شریف نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف لڑنے کیلئے عالمی یکجہتی کی فوری ضرورت جتنی آج ہے پہلے نہ تھی۔اس واقعہ سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے۔
Comments are closed.