اسلام آباد۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیاہےکہ پاکستان قرآن پاک کی بے حرمتی کے تازہ ترین ناپاک اقدام کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے جو نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) کے رکن ممالک بشمول پاکستان کے سفارت خانوں کے سامنے پیش آیا۔
دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ جان بوجھ کر اشتعال انگیز اور اسلامو فوبک کارروائی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ آزادی اظہار، رائے اور احتجاج کی آڑ میں ایسے اقدامات کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔
ترک اخبار ڈیلی صباح نے خبر دی تھی کہ ایڈون ویگنز ویلڈ، جو نیدرلینڈز کے انتہائی دائیں بازو کے گروپ پیگیڈا کی ڈچ شاخ کا سربراہ ہے، نے ہیگ میں ترک، پاکستانی اور انڈونیشیا کے سفارت خانوں کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔
Comments are closed.