پاکستان کے انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کاخواہش مند ہے، لیکن دہشت گردی کے تمام مراکز افغانستان میں ہیں۔
ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ایک صحافی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا کہ پرامن افغانستان ہی پاکستان و خطےکے دیگرممالک کے مفادمیں ہے، افغانستان میں کسی دھڑے کی حمایت نہیں کررہے، پاکستان علاقائی سیکیورٹی ، تجارت کے لیے اور خطے میں بڑے مقصد کے لیے کام کررہاہے۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت میں افغانستان کی جانب سےدراندازی ہورہی ہے، ہمارے جوانوں کوپاک افغان بارڈر پرنشانہ بنایاجارہاہے،دہشت گردی کےتمام مراکزافغانستان میں ہیں۔ افغان قیادت کی جانب سے بے بنیاد الزامات عائد کیے جاتے رہے تو حالات بہتر نہیں ہو سکتے۔
Comments are closed.