مسلح افواج ہر خطرے سے مادر وطن کا ہمیشہ دفاع کرتی رہیں گی، ترجمان پاک فوج

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج قوم کی حمایت کے ساتھ مادروطن کا ہمیشہ دفاع کرتی رہیں گی۔ ملک کو درپیش ہر چیلنج کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (انٹرسروسز پبلک ریلیشز) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے 27 فروری 2019 کے دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج قومی حمایت کے ساتھ ہر خطرے سے مادر وطن کا ہمیشہ دفاع کرتی رہیں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ 27 فروری 2019 اس بات کا عکاس ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ کسی قوم کو عددی برتری سے نہیں قوم کے حوصلے اور عزم سے کامیابی ملتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا خواہاں اور امن کےلیے کھڑا ہے، لیکن پاکستان کو درپیش ہر چیلنج کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

Comments are closed.