ڈی جی آئی ایس پی آر کا مری کے تعلیمی اداروں کا دورہ، طلبہ سے خصوصی ملاقات

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے مری کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبہ سے خصوصی ملاقات کی اور ان کے ساتھ معلوماتی گفتگو کی۔ اس موقع پر آرمی پبلک اسکول، کونونٹ جیسس اینڈ میری اور پریزنٹیشن کونونٹ کے طلبہ شریک ہوئے۔

سوال و جواب کا سیشن
نشست کے دوران طلبہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوالات کیے جن کا انہوں نے تفصیل سے جواب دیا۔ طلبہ نے اس گفتگو کو نہایت معلوماتی قرار دیا اور کہا کہ ایسی نشستیں وقت کی اہم ضرورت ہیں جو نوجوان نسل کے نظریات اور سوچ کو مثبت سمت میں رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔

طلبہ کا جذبہ اور عزم
طلبہ نے کہا کہ وطن دشمن عناصر کتنی ہی سازشیں کر لیں، نوجوان نسل کو اپنی افواج سے دور نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہماری ہے اور ہم پاک فوج کے ہیں، دشمن کی ہر میلی آنکھ کے خلاف نوجوان نسل پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔

قوم اور فوج کا رشتہ
اس موقع پر طلبہ نے عزم ظاہر کیا کہ وہ وطن کی خدمت کے لیے ہر محاذ پر تیار ہیں اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی قربانیاں نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں اور اس رشتے کو کوئی کمزور نہیں کر سکتا۔

Comments are closed.