راولپنڈی :سکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز،مختلف کارروائیوں میں ستائیس دہشتگرد ہلاک کر دئیے گئے ۔ دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے پچیس جوان بھی جام شہادت نوش کرگئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 دسمبر کی درمیانی شب ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر درازندہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 17 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔ دہشتگردوں کے خلاف دوسری کارروائی کلاچی میں کی گئی ،آپریشن کے دوران دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کرتے ہوئے ۔چار دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے ،،،فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے دو جوان بھی شہید ہوئے۔۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بارہ دسمبر کو ہی چھ دہشت گردوں نے درابن میں سیکورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا اور بارود سے بھری گاڑی سمیت چوکی میں گھسنے کی کوشش کی ۔ سکیورٹی فورسز نے کوشش ناکام بنائی تو دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی چوکی سےٹکرا دی اورخودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں عمارت گر گئی۔عمارت گرنے اورحملے کے دوران 23 بہادر سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا جب کہ تمام دہشت گردوں کو مارگرایا گیا۔۔ ترجمان پاک فوج کا کہناہے کہ علاقے میں کسی بھی دہشتگردکی موجودگی کے پیش نظرسینی ٹائزیشن آپریشنز کیے جا رہے ہیں، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
Comments are closed.