اسمبلیاں 14 مئی سے پہلے توڑیں، ستمبر والے چکرمیں نہیں آئیں گے، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ کل مذاکرات میں ہم نے ایک ہی بات کہنی ہے کہ 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں ختم کریں ہم ایک ساتھ الیکشن کیلئے تیار ہیں۔

لاہور میں مزدور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم پر جرائم پیشہ مسلط کیےگئے، یہ الیکشن سےبھاگ رہے ہیں، یہ تب الیکشن کراناچاہتے ہیں جب سمجھیں گےکہ میں راستےسے ہٹ گیا، ان کا صرف ایک مقصد ہے کہ کسی طرح مجھے ہٹائیں۔سپریم کورٹ نے واضح طورپرکہا ہے 14 مئی کو پنجاب کا الیکشن ہوگا، سپریم کورٹ نے کہا کہ ان سے مذاکرات کریں، اگریہ متفق ہوجاتےہیں توصرف پنجاب کا نہیں پورےملک میں الیکشن ہوگا۔اگر یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ان کے منصوبے میں پھنس کر انتظار کریں گے کہ ستمبر میں الیکشن ہوگا توکسی غلط فہمی میں نہ رہیں۔14 مئی سے پہلے اسمبلیاں ختم نہ کیں تو عدالت کو کہیں گے کہ ہمیں پنجاب اور خیبرپختونخوا کا الیکشن چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ ان لوگوں نے آئین توڑا یا ججز کے خلاف کچھ کیا تو پی ٹی آئی سڑکوں پر ہو گی۔تحریک انصاف سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے ساتھ کھڑی ہو گی۔آج تک ہم نے معاشی حالات کی وجہ سے پرامن احتجاج کیے، اگر آئین توڑا تو ملک میں جنگل کا قانون ہو گا۔ملک تباہی کی طرف جا رہا عام آدمی مہنگائی میں پس رہا ہے، اگریہ آئین توڑ دیں گےتوپاکستان میں کیا رہ جاتا ہے جس ملک میں سپریم کورٹ کےحکم کوحکومت نہ مانےتوکون سرمایہ کاری کرے گا؟۔

پی ٹی آئی کی ریلی کا آغاز لبرٹی گول چکر سے ہوا اور ریلی میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک رہی۔

Comments are closed.