امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ذاتی برانڈنگ کے تحت نئی پرفیومز کلیکشن “Victory 45-47” کے نام سے متعارف کرا دی ہے۔ اس کا اعلان انہوں نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے کیا۔
یہ نئی عطر کی کلیکشن ٹرمپ کی ان مصنوعات میں سے ایک ہے جو وہ اپنی ممکنہ صدارتی انتخابی مہم 2024 کے لیے فنڈنگ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ پرفیومز میں مردوں اور خواتین دونوں کے لیے خوشبوئیں شامل ہیں، جنہیں “فتح، طاقت اور کامیابی” کی علامت قرار دیا گیا ہے۔
45-47 کا نمبر اس بات کی علامت ہے کہ ٹرمپ نہ صرف امریکہ کے 45ویں صدر رہ چکے ہیں، بلکہ اب ان کی نظریں دوبارہ صدارت پر ہیں اور وہ 47ویں صدر بننے کے خواہش مند ہیں۔
ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا:
> “یہ پرفیوم فتح اور حوصلے کی خوشبو ہے۔ خود کے لیے خریدیں اور اپنے پیاروں کو تحفے میں دیں۔ کامیابی، خوشی اور جیت کے جذبے کو زندہ رکھیں!”
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے دستخط شدہ کھیلوں کے جوتے (sneakers) بھی متعارف کرائے تھے جو ان کی برانڈنگ مہم کا حصہ تھے۔ اب “Victory 45-47” کے ذریعے انہوں نے ذاتی مصنوعات کی اس مہم کو مزید وسعت دے دی ہے۔
یہ پرفیومز آن لائن دستیاب ہوں گی اور ان کی شیشیوں پر bold “45-47” درج ہوگا، جو ٹرمپ کے سیاسی عزم کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔
Comments are closed.