ڈاکٹرعبدالقدیرخان کےانتقال کی خبریں جھوٹی، محسن پاکستان زیرعلاج ہیں، ترجمان

ڈاکٹرعبدالقدیر خان کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے محسن پاکستان کی صحت یابی کی اپیل کی ہے۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں باقاعدہ تردید سامنے آ گئی ہے، محسن پاکستان کے ترجمان شوکت ورک کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال سے متعلق سامنے آنے والی خبریں جھوٹی ہیں، قوم سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جلد صحت یابی کی دعا کی درخواست ہے، دعا ہے اللہ تعالیٰ محسن پاکستان کو صحت اور لمبی زندگی عطا فرمائے۔

Comments are closed.