پاکستان ہندوبرادری کی ملک کیلئےخدمات تسلیم کرتاہے،ڈاکٹر محمد فیصل

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہےکہ پاکستان ہندوبرادری کی ملک کے لیے خدمات کو تسلیم کرتا ہے۔ پاکستان کو اپنے پرچم کے سفید حصے پر بھی اتنا ہی فخر ہے جتنا سبز حصے پر ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے پرچم کے سفید حصے پر بھی اتنا ہی فخر ہے جتنا سبز حصے پر ہے۔ پاکستان ہندو برادری کی اقدار اور ملک کیلئے خدمات کو نہ صرف تسلیم کرتا ہے، بلکہ انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رہنے والا ہر شخص پاکستانی ہے چاہے وہ وہ مسلمان،ہندو، عیسائی یا کسی اورمذہب سے تعلق رکھتا ہو۔

Comments are closed.