سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی منشیات کی خرید و فروخت کے کیس میں ضمانت منظور ہو گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی منشیات کی خرید و فروخت کے کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کی کاپی عدالت کے سامنے پیش کی گئی۔
دو روز قبل اسلام آباد سے گرفتار ہونے والے سینئر صحافی مطیع اللہ جان بھی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔
بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے مطیع اللہ جان کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
Comments are closed.