اسلام آباد: حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن لڑنے کیلئے دوہری شہریت کی شرط ختم کرانے کے لئے آئینی ترمیم کا مسودہ تیارکرلیا ہے، وفاقی کابینہ نے بھی آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق دوہری شہریت والے افراد کے الیکشن لڑنے پرعائد پابندی ختم کرنے کے لیے آئین کے آرٹیکل 63 ون سی میں ترمیم کی جائے گی۔ ترمیم منظوری کی صورت میں دوہری شہریت رکھنے والے افراد شخص الیکشن میں حصہ لے سکے گا۔
اس مجوزہ آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد الیکشن جیتے کی صورت میں حلف سے قبل دوہری شہریت چھوڑنا ہوگی۔ آئینی ترمیمی کامسودہ جلد قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس وقت پاکستانی آئین کے آرٹیکل 63 ون سی کے تحت دوہری شہریت رکھنے والا کوئی شخص پارلیمنٹ یا صوبائی اسمبلی کا الیکشن نہیں لڑ سکتا،
Comments are closed.