دوبئی : 461 ملین درہم کی منی لانڈرنگ، بین الاقوامی گروہ کے ارکان گرفتار

متحدہ عرب امارات میں دبئی پولیس نے فیڈرل اتھارٹیز کے تعاون سے461 ملین درھم کی منی لانڈرنگ میں ملوث عالمی گروہ کے اہم ارکان کو گرفتار کرلیا ۔

امارات الیوم کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ برطانیہ سے امارات رقوم کی منتقلی کےلیے اماراتی کی کمپنیاں استعمال کی جاتی تھیں۔

گروہ کے ارکان رقوم کی ریلز کے لیے جعلی کسٹم دستاویزات پیش کرتے تھے جو یہ ظاہر کرتی تھی کہ برطانیہ سے تجارتی لین دین کیا جارہا ہے۔

گروہ میں ایک اماراتی جبکہ 21 غیرملکی جن میں برطانوی اور دو امریکی ایک چیک باشندہ شامل ہے۔

اماراتی کے نام پر دو کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جن کےذریعے منی لانڈرنگ کی کارروائیاں کی جاتی تھیں۔

منی لانڈرنگ کے دوسرے کیس میں دبئی پولیس نے ایک اورگروہ کو حراست میں لیا جو ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے منی لانڈرنگ میں ملوث تھا۔

گروہ 30 افراد پر مشتمل تھا جب کہ تین کمپنیوں کو وہ منی لانڈرنگ کےلیے استعمال کیا کرتے تھے جس کے ذریعے انہوں نے 180 ملین درھم کی منی لانڈرنگ ڈیجیٹل کرنسی کے ذریعے کی۔

گروہ کے اہم سرغنہ میں دو انڈین جبکہ ایک برطانوی شہریت کا حامل شامل ہے۔

Comments are closed.