ترکی: ازمیر میں ہفتے کی صبح 6.6 شدت کے زلزلے میں کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں تھیں۔ امدادی ٹیموں نے ایک ملبے سے 3 سال کی بچی کو 65 گھنٹوں بعد زندہ نکال لیا۔جبکہ اب تک مرنے والوں کی تعداد 83 اور زخمیوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی ہے
ترک ایمرجنسی سروس اے ایف اے ڈی کی ٹیمیں ہفتے کے روز آدھی رات تک 104 افراد کو بچانے میں کامیاب ہوگئی تھیں،تین سالہ بچی الیف اپنی والدہ اور تین بھائیوں کے ساتھ ازمیر کے شمالی مضافاتی علاقے بیائراکلی محلے میں مکمل طور پر گرنے والی عمارت میں پھنس گئے تھے ہفتہ کے روز اس کی والدہ ، سیر پیرینیک اور دو جڑواں بہنوں کو بچا لیا گیا تھاجبکہ اس کے بھائی کی لاش برآمد ہوئی تھی، اور اس کے بعد سے ٹیمیں اس مقام تک پہنچنے کے لئے کام کر رہی ہیں جہاں بچی تھی۔
ٹیم کے فائر فائٹر کے طور پر احمد یاووز نے میڈیا کو بتایاکہ ملبے سے جب بچی کو نکالاگیاتو چھوٹی بچی اس کی آنکھیں کھلی اور ہوش میں تھی۔ابھی تک اس بارے میں کوئی اعدادوشمار موجود نہیں ہیں کہ باقی پانچ عمارتوں میں ابھی تک کتنے افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں تاحال امدادی کاروائی جاری ہے۔
Comments are closed.