الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے لیےاکتوبرتک وقت مانگ لیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر مملکت سے چار ماہ کا اضافی وقت مانگتے ہوئے اکتوبر میں انتخابات کرانے پر آمادگی ظاہر کردی۔ جوابی خط میں الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ حلقہ بندیوں کے لیے مزید چار ماہ درکار ہونگے۔

الیکشن کمیشن کا صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو جوابی خط ،،،،ملک میں نئے انتخابات اکتوبر 2022 سے قبل ناممکن قرار ، چار ماہ کا اضافی وقت مانگ لیا۔

الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اکتوبر 2022 میں انتخابات کرانے کے لیے تیار ہیں۔ آئین و قانون کے مطابق حلقہ بندیوں کے لیے مزید 4 ماہ درکار ہونگے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کے بغیر انتخابات غیر قانونی ہوں گے اور انتخابات کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ ایوانِ صدر نے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھ کر اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندرالیکشن کرانے کی تاریخ مانگی تھی جو3 جولائی سے قبل بنتی ہے۔

 دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کو اپنے مؤقف پرنظرثانی کرنی چاہئے،90 دن سے زیادہ الیکشن کو آگے لےجانے کی کوشش آئین کی سنگین خلاف ورزی ہو گی،ملکی معیشت سات ماہ کی سیاسی افراتفری برداشت ہی نہیں کر سکتی، فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو سری لنکا نہیں بننے دے سکتے، جلد از جلد سیاسی استحکام کیلئے الیکشن نوے دن کے اندر لازم ہیں۔

Comments are closed.