الیکشن کمیشن  نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کا فیصلہ محفوظ کرلیا

 اسلام  آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے مطالبہ کیاکہ22 دسمبر سے قبل ہمارا پارٹی سرٹیفکیٹ بحال کیا جائے ۔الیکشن کمیشن نے کہہ دیا جب  تک مطمئن نہیں ہوں گے ،سرٹیفکیٹ  جاری نہیں کر سکتے ۔۔

تحریک انصاف کی جانب سے درخواستیں مسترد ، پارٹی سرٹیفکیٹ بحا ل کرنے بال  بحٓکی استدعا جبکہ  درخواستگزار اکبر ایس  با برنے  کہاکہ انتخابات کالعدم قرار دے کر از سر نو انٹراپارٹی الیکشن کا حکم دیا جائے ۔

چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت پانچ رکنی کمیشن نے درخواست پرسماعت کی ، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر علی خان اور درخواستگزار اکبر ایس بابر وکلاءکے ہمراہ پیش ہوئے ۔دوران سماعت پی ٹی آئی وکیل بیرسٹر علی ظفر نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ پڑھتے ہوئے کہا کہ جو شخص پارٹی کا رکن نہیں ،وہ فیصلے کو چیلنج نہیں کرسکتا۔ ممبر کمیشن نے کہا کہ جب ہم مطمئن ہونگے تب ہی سرٹیفکیٹ جارہی کرسکتے ہیں۔ دلائل اور جواب الجواب مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے مطالبہ کیاکہ22 دسمبر سے قبل ہمارا پارٹی سرٹیفکیٹ بحال کیا جائے ۔

درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کہاکہ تحریک انصاف کی جانب سے کی گئی نا انصافیوں کے خلاف لڑتا رہوں گا۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی وکیل بیرسٹر علی ظفرکو کیس سے متعلق الگ سوالنامہ بھی دیا اور ہدایت کی کہ کل تک اس کا جمع کرایاجائے ۔

Comments are closed.