الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں فوج تعینات کرنے سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے فوج تعینات کرنے کی درخواست کی تھی، جس کے جائزہ کے لئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیرصدارت کمیشن اجلاس ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکمران جماعت تحریک انصاف کی درخواست پر موقف اپنایا ہے کہ کینٹ بورڈز الیکشنز کی سیکورٹی کے لئے بہترین انتظامات کیے جا چکے ہیں، انتخابات کے دوران سیکیورٹی کےلئے رینجرز،ایف سی،پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی اس لئے فوج تعینات کرنے کی ضرورت نہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پولیس رینجرز اور ایف سی کی موجودگی میں فوج کو بھی سیکورٹی کے لئے تعینات کرنے کی ضرورت نہیں ہے، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پولیس ایف سی رینجرز حکام کو الیکشنز میں بھاری نفری لگانے کی ہدایت کردی جب کہ تحریک انصاف کو فیصلے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔
Comments are closed.