پرائمری، مڈل سکولز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری،اساتذہ کونصاب مکمل کرانے کی ہدایت

وفاقی دارالحکومت کے سرکاری اسکولز اور کالجز 7 جون سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلی سے آٹھویں کلاسز کے امتحانات کا شیڈول جلد جاری ہوگا۔

وفاقی نظامت تعلیمات نے اسلام آباد میں تمام سرکاری اسکولز اور کالجز 7 جون سے کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے، اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں پرائمری اور مڈل سکولز 7 جون کو کھلیں گے، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی کلاسز پہلے سے چل رہی ہیں، پہلی سے آٹھویں کلاسز کے امتحانات کا شیڈول مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بعد جلد جاری ہوگا۔

تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نصاب مکمل کروانے کیلئے حکمت عملی اور تدریسی عمل کے لئے اوقات کار کے حوالے سے حکمت عملی بنائیں تاکہ طلبہ و طالبات کی تعلیمی کمزوریوں کا جائزہ لے کر انہیں دور کیا جا سکے۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اوقات کار میں پہلے کی اعلان کردہ چھوٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔

Comments are closed.