مصر کی سرکاری انفارمیشن سروس (SIS) نے کہا کہ مصر نے غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی جزیرہ نما سینائی میں نقل مکانی سے متعلق کسی بھی عمل میں حصہ لینے کے الزامات کی واضح طور پر تردید کی ہے۔
خبر رساں ادارےکے مطابق مصر حفظ ماتقدم کے طور پر غزہ کی سرحد پر ایک ایسا علاقہ تیار کر رہا ہے جہاں رفح میں کسی اسرائیلی حملے کی صورت میں سرحد پار انخلا پر مجبور ہونے والے فلسطینیوں کو رکھا جا سکے۔
وال سٹریٹ جرنل سمیت دوسرے خبر رساں اداروں نے بھی اس خبر کو رپورٹ کیا۔
مصر کی سرکاری انفارمیشن سروس( ایس آئی ایس )کے سربراہ دیا رشوان نے ایک بیان میں کہا، “جارحیت کے آغاز سے ہی مصر کا فیصلہ کن مؤقف یہ ہے کہ فلسطینی بھائیوں کی غزہ کی پٹی سے باہر، خاص طور پر مصری سرزمین پر کسی بھی جبری یا رضاکارانہ نقل مکانی کو مکمل طور پر مسترد کر دیا جائے۔”
انہوں نے کہا ، “ اس طرح کے منظر نامے سے فلسطینی نصب العین کو قطعی طور پر ختم کر دیا جائے گا اور مصر کی خودمختاری اور قومی سلامتی کو براہ راست خطرہ ہو گا۔”
Comments are closed.