ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ جوش و خروش سے منائی گئی۔ لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت مختلف شہروں اور قصبوں میں نماز عیدالفطر کے بڑے اور چھوٹے اجتماعات منعقد ہوئے، جہاں فرزندانِ اسلام نے اللہ کے حضور شکرانے کے نوافل ادا کیے اور امت مسلمہ، ملکی سلامتی اور امن کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
اسلام آباد کی فیصل مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد اور کراچی کے پولو گراؤنڈ سمیت مختلف مقامات پر عید کے مرکزی اجتماعات ہوئے، جہاں ہزاروں افراد نے اجتماعی طور پر نماز عید ادا کی۔ نماز کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور باہمی رنجشیں بھلا کر گلے ملے۔
عید کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، اور تمام بڑے شہروں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے۔
Comments are closed.