بجلی ساڑھے 7 روپے فی یونٹ مہنگی،کتنےیونٹ کا بل کتنا آئےگا؟

اسلام آباد:حکو مت نے بجلی ساڑھے سات روپے  تک فی یونٹ  مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ دو سو یونٹ تک بجلی کے استعمال پر بائیس روپے پچانوے پیسے فی یونٹ جبکہ تین سو یونٹ بجلی کے استعمال پر ستائیس روپے چودہ پیسے فی یونٹ کے حساب آئے گا۔ ٹیکسز اور فیول ایڈجسٹمنٹ اس کے علاوہ ہوگی ۔ اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اب 100 یونٹ تک بجلی ٹیرف 3 روپے اضافے سے16روپے 48 پیسے ،101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف4 روپے اضافے سے22 روپے 95 پیسے جبکہ ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف5 روپے اضافے سے 27 روپے 14 پیسے ہوجائے گا ۔ماہانہ301 سے400یونٹ کا ٹیرف6.50 روپے اضافے سے 32 روپے 3 پیسے ہوگا۔401 سے500 یونٹ کا ٹیرف 7 روپے 50 پیسے اضافے کیساتھ 35 روپے 24 پیسے ، 501 سے600 یونٹ کا ٹیرف 36 روپے 66 پیسے ،601 سے700 یونٹ کا ٹیرف 37 روپے 80 پیسے اور 700 یونٹ سے زائد کا ٹیرف 42 روپے 72 پیسے ہوجائے گا ۔سیلز ٹیکس کے بعد زیاد سے زیادہ فی یونٹ ٹیرف 50 روپے 14 روپے ہو گا۔۔

تھری فیز میٹرزپر شام 7 سے رات 11 بجے تک بجلی کی فی یونٹ قیمت 41 روپے 89 پیسے جبکہ دیگر اوقات میں 35 روپے 57 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے ۔کمرشل، انڈسٹریز اور زرعی استعمال سمیت دیگر شعبوں کےلیے فی یونٹ بجلی ساڑھے 7 روپے مہنگی کی گئی ہے ۔۔

Comments are closed.