حکومتی بے حسی: بجلی صارفین پر 17 ارب 85 کروڑکامزیدبوجھ ڈالنے کی تیاری

اسلام  آباد :حکومت نے بجلی صارفین پر 17 ارب 85 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی ۔ ڈسکوز نے کیپیسٹی چارجز اور ترسیل و تقسیم سمیت دیگر نقصانات عوام سے وصول کرنے کی اجازت مانگ لی ۔ ڈسکوز کی رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست دائر کر دی۔

ٹرانسمشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لاسز کی مد میں 9 ارب 9 کروڑ روپے، کیپسٹی چارجز کی مد میں 5 ارب 73 کروڑ روپے جبکہ دیگر اخراجات کی مد میں ایک ارب 95 کروڑ روپے وصول کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے۔ ڈسکو ز میں سے آئیسکو نے1 ارب 19 کروڑ ،لیسکو نے 2 ارب 69 کروڑ روپے سے زائد ، فیسکو نے 2 ارب 51 کروڑ جبکہ میپکو نے 4 ارب 22 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست کی ہے ۔

 پیسکو نے 2 ارب 75 کروڑ، کیسکو نے 1 ارب 86 کروڑ روپے ، ٹیسکو نے 1ارب 36 کروڑ اور گیپکو کی 43 کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست کی ہے۔ نیپرا 12 جنوری کو درخواست کی سماعت کرے گا۔

Comments are closed.