حکومت نے بجلی 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی

اسلام آباد: حکومت نے بجلی 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری دی ۔نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کرتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھاجس کی منظوری دے دی گئی ۔

 بجلی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم نومبرسے کرنے کی تجویز ہے جس کا نوٹیفکیشن پاور ڈویژن جاری کرے گا۔

 دوسری جانب وزیر توانائی حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ غلط معاہدوں سے کیپسٹی پیمنٹس 700 سے 800ارب روپےہوچکی ہیں ،نومبر کے لیے 11 ایل این جی کارگوز بک کرلیے ہیں ، جب گیس ہوگی تو نئےسکیمیں دیں گے۔

وزیر توانائی حماد اظہر نے کہاکہ 2030 میں کیپسٹی پیمنٹس بڑھ کر 2500 سے 3000 ہزار ارب ہوجائیں گی، ہمیں ماضی کے مہنگے سودوں کی وجہ سے ٹیرف بڑھانا پڑرہا ہے ۔ بارہ ماہ میں مقامی گیس کی پیداوار میں 220 ایم ایم سی ایف ڈی کمی آئی ہے،پچھلے سالوں میں درآمدی گیس سسٹم میں شامل کرنے سے 40 سے 50  ارب کا نقصان ہوا۔

 نئی گیس سکیموں کے حوالے سے حماداظہر نے کہاکہ چند سیٹوں کے لئے اپنا پورا سسٹم نہیں بٹھا سکتے، کل ورلڈ بنک کے ایم ڈی کو ٹیرف بڑھانے کا فیصلہ بتایا ہےوزیر توانائی نے کہا مختلف سیکٹرز کوگیس فراہمی کے حوالے سے ترجیح کی پالیسی بدلنے جا رہے ہیں۔حماد ا ظہر نے کہاکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فی الحال فیصلہ نہیں کیا ، تاہم یہ بتا دیا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی گیس لوڈشیڈنگ ہوگی۔

Comments are closed.