اسلام آباد: مہنگائی کے ہاتھوں ستائے بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے کہ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 65 پیسے فی یونٹ اضافہ کا امکان ہے۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر کردی، نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) 27 اکتوبر کو سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گا۔
درخواست میں کہا گیا کہ ستمبر میں پانی سے36 اعشاریہ 2 فیصد جبکہ کوئلے سے 17 اعشاریہ 0.5 فیصد بجلی پیدا کی گئی ۔ مہنگے فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 19 روپے 23 پیسے فی یونٹ رہی، مقامی گیس سے8اعشاریہ نو فیصد جبکہ درآمد ایل این جی سے 18 اعشاریہ 9 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
اس سے قبل 15 اکتوبر کو حکومت نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔
Comments are closed.