ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ ٹیسلا کی بنائی ہوئی گاڑیوں کی خرید و فروخت میں بِٹ کوائن کرنسی استعمال کی جا سکتی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایلون مسک کے اعلان کے بعد بِٹ کوائن کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔
You can now buy a Tesla with Bitcoin
— Elon Musk (@elonmusk) March 24, 2021
ایلون مسک کے مطابق فی الحال یہ سہولت امریکہ میں ٹیسلا کی بنائی گئی الیکٹرک گاڑیوں پر حاصل ہو گی، امریکہ سے باہر رواں سال کے آخر تک بٹ کوائن سے ٹیسلا کی گاڑیاں خریدی جا سکیں گی۔ایلون مسک نے ایک ٹویٹ میں مزید کہا ہے کہ بٹ کوائن سے حاصل آمدن کو روایتی کرنسی میں تبدیل نہیں کیابدلہ جائے گا۔
خیال رہے کہ حال ہی میں ایلون مسک نے بٹ کوائن میں ایک اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔ لیکن بٹ کوائن کی قیمت میں کمی کی وجہ سے ٹیسلا کے شئیر کی قیمت میں بیس فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔جس کے باعث ایلون مسک کی دولت کم ہو گئی تھی جس کے بعد ایمازون کے مالک جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
Comments are closed.