کورونا سے نمٹنے کیلئے 12 کھرب روپے سے زائد کا امدادی پیکج بھی کرپشن کی نظر

کورونا وباء سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو 12 کھرب روپے سے زائد کا پیکج سنگین مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، آڈیٹر جنرل نے رپورٹ وزارت خزانہ کو بھجوا دی۔

آڈیٹر جنرل کے مطابق وزارت خزانہ سے تصدیق کے بعد آئندہ دو ہفتوں میں رپورٹ شائع کی جائے گی، فی الوقت آڈیٹر جنرل کو رپورٹ کی اشاعت سے روک دیاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نےآئی ایم ایف شرائط پر کورونا اخراجات کے آڈٹ کا فیصلہ کیاتھا۔

عالمی وباء سے نمٹنے کے لئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت پاکستان کو1 ارب 38 کروڑ ڈالر رقم فراہم کی تھی۔ عالمی بنک نے کرونا وبا کی روک تھام کیلئے پاکستان کی امداد کی تھی۔

Comments are closed.