مشہور ترک ڈرامہ سیریز دیریلیش ارطغرل میں مرکزی کردار ادا کرنے والے انگین التان دوزیتان نئے ڈرامے میں ایک اور تاریخ ساز شخصیت بننے کے لئے تیار ہیں۔
دیریلیش ارطغرل میں مرکزی کردار ادا کرنے والے انگین التان دوزیتان کورلش عثمان کا حصہ نہیں بنے تھے۔ تاہم وہ ترکی کے چینل ٹی آر ٹی کے ایک اور تاریخی ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کریں گے جو خیرالدین باربروس کی زندگی پر مبنی ہوگا
رپورٹس کے مطابق انگین التان کو خیرالدین باربروس کے بڑے بھائی عروج رئیس کے کردار کے لیے منتخب کیا گیا۔ تاریخ پر مبنی ڈرامہ سیریز کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جسے انگین التان کے مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی ہے، اور ان کے چاہنے والے اس ڈرامے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اداکار انگین التان دوزیتان کو سمندر کے حوالے سے شوق کے بارے میں جانا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ نیا تاریخی ڈرامہ ان کے لیے کافی پرجوش ہے۔ ارطغرل کے 5 ویں سیزن کے بعد انگین التان کافی عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر اس ڈرامے میں نظر آئیں گے۔16 ویں صدی کے خیرالدین باربروس اسلامی تاریخ کی ایک اہم شخصیت ہیں، جن کی مدد سے خلافت عثمانیہ خشکی کے ساتھ ساتھ سمندروں پر بھی اپنے دور کی سب سے بڑی طاقت بن گئی تھی۔
Comments are closed.