کوروناوائرس کی دوسری لہر،برطانیہ میں 6 ماہ کیلئے نئی پابندیاں عائد

مانیٹرنگ ڈیسک

خبر رساں ادارے رائٹرزکے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے وزرا اور برطانیہ کی مقامی حکومتوں کے سربراہوں سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس وسیع بنیادوں پر مخصوص پابندیوں کے ساتھ بڑے اقدامات کرنے کا حق ہے۔

برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جمعرات سے شروع ہونے والی نئی پابندیوں کے دوران اسکول اور جامعات کھلی رہیں گی، اور کاروبار بھی مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھولے جاسکتے ہیں، دکانوں اور مارکیٹوں میں عملے اور خریداروں کو ماسک پہننا لازم ہوگا اور شادیوں میں 15 سے زیادہ افراد شریک نہیں ہوسکیں گے جب کہ جنازے میں بھی محدود افراد شریک ہوسکیں گے۔

انھوں نے کہاکہ صورت حال بہتر نہ ہوسکی تو پابندیاں 6 ماہ تک جاری رہ سکتی ہیں اور ضرورت پڑی تو پابندیوں میں مزید سختی بھی کی جاسکتی ہے تاہم یہ مارچ کی طرح کا مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہوگا جس میں لوگوں کو گھروں میں بیٹھنے کو کہا جائے۔

وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ مزید اقدامات کے لیے زیادہ ماسکس کی ضرورت پڑے گی، قواعد و ضوابط سخت کرنے اور پولیس کی آسانی کے لیے فوج کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے۔

برطانیہ پورے یورپ میں کووڈ-19 سے سب سے زیادہ ہلاکتوں کا حامل ملک ہے جہاں اب تک 41 ہزار 788 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments are closed.