یورپی یونین نے فائزر، بائیوٹیک کورونا ویکسین کے استعمال کی باضابطہ منظوری دے دی

یورپی یونین نے فائزرز اور بائیوٹیک کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی ہے جس کے بعد یورپ کے متعدد ممالک نے 27 دسمبر سے ویکسین لگانے کے عمل کا آغاز کرنے کا عندیہ دیاہے۔

برسلز میں پریس کانفرنس کے دوران یورپی کمیشن کی صدر اروسولا وان ڈیرن نے کہاکی یورپ کے باشندوں کے لئے پہلے ویکسین کی دستیابی کا فیصلہ کیاگیایے،اور ویکسین تمام یورپی ممالک کے لئے ایک وقت میں مشترکہ شرائط پر دستیاب ہوگی۔یورپی میڈیسن ایجنسی کی جانب سے مثبت رپورٹ کے بعد یورپی کمیشن نے ویکسین کے استعمال کی منظوری دی ہے۔ اس سے قبل برطانیہ سمیت 15 ممالک میں ویکسین کواستعمال کیاجارہاہے۔

ایجنسی کو ویکسین جلد منظور کرنے کے دباؤ کا سامنا تھا۔ ادارے پر دباؤ ڈالنے والے ممالک میں جرمنی بھی شامل تھا۔ اس کی منظوری کا اجلاس انتیس دسمبر کو پلان کے مطابق طلب کیا گیا تھا لیکن یورپی ممالک ویکسین کی جلد منظوری کا پرزور مطالبہ رکھتے تھے۔ اس بنا پر اجلاس قبل از وقت طلب کیا گیا۔ ایجنسی کی منظوری کی سفارشات یورپی کمیشن کو پیش کی گئیں۔

توقع کی جارہی ہے کہ ہفتہ26 دسمبر سے ویکسین کی فراہمی شروع کی جائے گی۔ جرمنی،آسٹریا، اٹلی اتوار سے ویکسین لگانے کا عمل شروع کریں گے۔ ہسپانوی وزیرصحت سلوادور نے بھی اتوار سے ویکسین لگانے کے عمل کو شروع کرنے کا عندیہ دیاہے۔ ایک اندازے کے مطابق 2021 کے اختتام تک سپین کی 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا عمل مکمل کیاجائے گا۔اس عمل کے لئے سپین کو 15 گروپس میں تقسیم کیاگیاہے۔ ویکسین ملنے کے بعد وفاقی حکومت صوبوں کو ویکسین فراہم کرنے کا آغاز کرے گی۔ تاکہ اس عمل کو جلد مکمل کیاجاسکے

Comments are closed.