یورپی یونین نے مسافر طیارہ زبردستی اتارنے پر بیلاروس پر پابندیاں عائد کر دیں

گزشتہ دنوں رومان نامی صحافی یونان کے دارالحکومت ایتھنز سے لیتھونیا جا رہے تھے کہ بیلاروس کی حدود میں پرواز کے دوران طیارے کو دارالحکومت میں بہانے سے اتروایا گیااور صحافی کو گرفتار کیا گیا.صحافی کی گرفتاری کیلئے یونان سے لتھوانیا کی پرواز زبردستی بیلاروس میں اتار لی گئی

اس معاملے پر یورپی یونین نے بیلا روس کی فضائی کمپنیوں پریورپی فضائی حدود اور ائیرپورٹس استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔یورپی رہنماؤں نے حکومت مخالف صحافی کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے، اس کے ساتھ ہی یورپی رہنماؤں نے تمام یورپی ائیرلائنز پر زوردیا ہے کہ وہ بیلا روس کی فضائی حدود کا استعمال نہ کریں۔

یورپی رہنماؤں نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کرے۔دوسری جانب بیلاروس ائیرلائن کی یورپی یونین کی فضائی حدود میں داخلے اور لینڈنگ پر پابندی فوری نافذ کردی گئی ہے۔آئرش وزیراعظم نے پابندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسافرطیارے کی زبردستی لینڈنگ یورپی یونین اور اس کے شہریوں پرحملہ تھا۔

Comments are closed.