یورپ بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں 7 فیصد اضافہ 

خبر ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے یورپ میں وائرس کے ایک مرتبہ پھر اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے یورپ بھر میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں 7 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 اے پی کے مطابق عالمی ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے اس وقت سب سے زیادہ کیسز امریکا اور یورپ میں رپورٹ ہو رہے ہیں لیکن گزشتہ ہفتے امریکا میں اوسطاً 11فیصد کم کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

خاص طور پر وسطی یورپ میں ویکسینیشن کی کم شرح والے ممالک میں حالیہ دنوں میں کوویڈ کیسز میں ایک نئے سرے سے اضافہ دیکھا گیاہے۔

Comments are closed.