یورپی یونین نےکورونا ویکسین ایسترازینیکا کے استعمال کی باضابطہ منظوری دے دی

یورپی میڈیسن ایجنسی نے آکسفورڈ اور آسترازینکا کے اشتراک سے بننے والی ویکسین کو مشروط اجازت دے دی ہے۔ یورپ میں کورونا وائرس کی تیسری ویکسین کئ استعمال کے لئے اجازت دی گئی ہے۔حالیہ دنوں میں 65 سال سے زائد عمر والے افراد میں اس کی تاثیر کے حوالے سے پیدا ہونے والے شکوک و شبہات کے باوجود ویکسین کے استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔ 18 سال سے زائد عمر کے افراد ہی یہ ویکسین استعمال کر سکیں گے۔

یورپی میڈیسن ایجنسی کی جانب سے یہ اجازت برطانیہ، برازیل، جنوبی افریقہ میں ہونے والے کلینیکل ٹرائلز کے بعد دی گئی ہے۔ یہ کلینکل ٹرائلز 24ہزار افراد پر کئے گئے ہیں۔18 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے یہ ویکسین موثر اور محفوظ ہے۔

اس سے قبل یورپی یونین نے دسمبر میں امریکی دوا ساز کمپنی فائزر، جرمنی کی بائیو ٹیک کی کورونا ویکسین کی منظوری دی تھی۔ جبکہ جنوری پہلے ہفتے میں موڈرنا ویکسین کے استعمال کی اجازت دی گئی۔ 27 دسمبر سے یورپی ممالک میں ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا ہے تاہم ویکسین کی درکار مقدار نہ ملنے کے باعث سست روی کا شکار ہے۔

Comments are closed.