سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ دو سال کے لیے بند کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق فیس بک کمپنی نے قواعد کی سنگین خلاف ورزی پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ دو سال کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا، فیس بک کمپنی کے نائب صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹس 7 جنوری سے مکمل طور پر معطل ہوجائیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کمپنی کے رولز کی شدید خلاف ورزی کی، کمپنی نے ہر پہلو کا جائزہ لے کر معطلی کا فیصلہ کیا ہے۔ نائب صدر نے کہا کہ فیس بک نے خلاف ورزی سے متعلق نئی پالیسی نافذ کردی ہے، رولز کی خلاف ورزی کرنے والی عوامی شخصیات بشمول سیاستدان پر جرمانے کیے جائیں گے۔
جنوری2021 میں کیپیٹل ہل کی عمارت پر حملے کے بعد فیس بک اور ٹوئٹر نےغیر معینہ مدت کے لیے ٹرمپ کے اکاؤنٹس معطل کردیے تھے۔ ٹوئٹر اور فیس بک نے کہا تھا کہ ٹرمپ نے اپنے حامی کو حملے پر اکسانے کے لیے اپنے سوشل اکاؤنٹس کا استعمال کیا۔ تاہم امریکی صدر نے اس اقدام کو سینسرشپ اور اپنے ووٹرز کی توہین قرار دیا ہے۔
Comments are closed.