پاکستان میں فیس بک صارفین اب اپنی ویڈیوز سے پیسے کما سکیں گے

اسلام آباد : فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کیلئے خوشخبری ہے کہ اب وہ اپنی ویڈیوز سے پیسے کماسکیں گے، پاکستان میں اب فیس بک ویڈیوز مونوٹائز ہونگی

وزارت آئی ٹی حکام نےفیس بک نے ویڈیو مونوٹائزیشن کے حوالے سے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے، فیس بک پہلے ویڈیوز مونوٹائزیشن کیلئے پائلٹ منصوبہ شروع کرے گا، پائلٹ منصوبے کے نتائج بہتر ملے تو پھر ویڈیو مونوٹائز پالیسی کا اعلان ہوگا، دیگر سوشل میڈیا چینلز سے مقابلہ کیلئے پہلے پائلٹ منصوبہ شروع ہوگا، وزارت آئی ٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ویڈیو مونوٹائزیشن رسک ہو سکتی ہے، فیس بک پر صارفین کا ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا رجحان بھی کم ہے، پاکستان میں ریگولیٹری فریم ورک پر بھی فیس بک انتظامیہ کو تحفظات ہیں

Comments are closed.